8 اپریل 2013 - 19:30
یورونیم کی افزودگی ایران کا مسلمہ حق ہے:نیکاراگوئہ

نیکاراگوئہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایٹمی افزودگی سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے حق پرتاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی سطح پر ایران کے اس حق کا دفاع جاری رکھے گا۔

ابنا: نیکاراگوئہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر رنہ نونز نے کل رات ایران کے شہر اصفہان میں ارنا خبررساں ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اور نیکاراگوئہ نے  گذشتہ 30سالوں کے دوران بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے کہا کہ یورونیم کی افزودگی ایران کا مسلمہ حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران درخشاں تاریخ اور ثقافت کا مالک اور مشرق وسطی میں اہم اور بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ نونز نے عالمی سطح پر ایران کی طاقتور ڈیپلومسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد عالمی معاملات میں ایران کے کردار میں بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے اور اسی لئے بعض سامراجی ممالک ایران کے اثر ورسوخ سے ہراساں ہیں۔
واضح رہے کہ نیکاراگوئہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اپنے دورۂ ایران کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد اور پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سمیت متعدد اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲